Ghazall

 یہ اور بات کہ ___ آگے ہوا کے رکھے ہیں

چراغ رکھے ہیں جتنے جلا کے رکھے ہیں


نظر اٹھا کے __ انہیں ایک بار دیکھ تو لو

ستارے پلکوں پہ ہم نے سجا کے رکھے ہیں


کریں گے _ آج کی شب کیا یہ سوچنا ہوگا

تمام کام تو ____ کل پر اٹھا کے رکھے ہیں


کسی بھی شخص کو اب ایک نام یاد نہیں

وہ نام سب نے جو مل کر خدا کے رکھے ہیں


انہیں فسانے کہو ___ دل کی داستانیں کہو

یہ آئینے ہیں جو کب سے سجا کے رکھے ہیں


خلوص درد _________ محبت وفا رواداری

یہ نام ہم نے _____ کسی آشنا کے رکھے ہیں


تمہارے __ در کے سوالی بنیں تو کیسے بنیں

تمہارے در پہ ___ تو کانٹے انا کے رکھے ہیں


Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog