Posts

Showing posts from September, 2023

Urdu poetry

Image
 

Gham

Image
 

Judaey

" اس سے پہلے کہ جدائی کی خبر تم سے ملے  ہم نے سوچا ہے کہ ہم تم سے بچھڑ جائیں گے 
 زِندگی رَقص میں ہے جُھومتی ناگن کی طرح دِل کے ارمان ہیں بجتی ہوئی جَھانجن کی طرح زُلف رُخسار پہ بَل کھائی ہوئی کیا کہنا اِک گھٹا چھائی ہوئی چیت میں ساون کی طرح بحرِ اُمید میں جب کوئی سہارا نہ ملا میں نے ہر موج کو دیکھا ترے دامن کی طرح جس طرف دیکھئے ٹوٹے ہوئے پیمانے ہیں اب تو نغمات بھی ہیں نالہ و شیون کی طرح بارہا گردشِ تقدیر کا عالم دیکھا گیسوئے یار کی بے نام سی اُلجھن کی طرح انقلاباتِ بہاراں میں  قفس بھی ساغرؔ میں نے جلتے ہوئے دیکھا ہے نشیمن کی طرح

Urdu poetry

 بیزار ،بد مِزاج  ،انا دار ،بد لِحاظ  ایسے نہیں تھے جیسے تیرے بعد ہو گئے.

Ghazall

 یہ اور بات کہ ___ آگے ہوا کے رکھے ہیں چراغ رکھے ہیں جتنے جلا کے رکھے ہیں نظر اٹھا کے __ انہیں ایک بار دیکھ تو لو ستارے پلکوں پہ ہم نے سجا کے رکھے ہیں کریں گے _ آج کی شب کیا یہ سوچنا ہوگا تمام کام تو ____ کل پر اٹھا کے رکھے ہیں کسی بھی شخص کو اب ایک نام یاد نہیں وہ نام سب نے جو مل کر خدا کے رکھے ہیں انہیں فسانے کہو ___ دل کی داستانیں کہو یہ آئینے ہیں جو کب سے سجا کے رکھے ہیں خلوص درد _________ محبت وفا رواداری یہ نام ہم نے _____ کسی آشنا کے رکھے ہیں تمہارے __ در کے سوالی بنیں تو کیسے بنیں تمہارے در پہ ___ تو کانٹے انا کے رکھے ہیں

Urdu poetry

 عجب  نشہ ہے ترے قرب  میں کہ جی چاہے  یہ  زندگی   تری   آغوش   میں   گزر   جائے  میں تیرے جسم میں کچھ اسطرح سما جاؤں  کہ   تیرا  لمس  مری   روح   میں  اتر   جائے